موسم سرما میں بھی لوڈشیڈنگ، وزارت توانائی کا ترسیلی نظام میں کمزوری کا اعتراف


 اسلام آباد:  موسم سرما میں بھی بجلی کی 13 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے معاملہ پر وزارت توانائی نے ترسیلی نظام میں کمزوری کا اعتراف کر لیا۔

وزارت توانائی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں شمالی اور جنوبی علاقوں کو ملانے والی 500 کے وی ٹرانسمیشن لائنز دو مرتبہ ٹرپ کر گئی تھیں، کوئلے، نیوکلیئر اور ونڈ پاور پلانٹس جنوب میں واقع ہیں، جنوب میں واقع پلانٹس سے بجلی کی ترسیل ایک طویل نظام کے ذریعے ہوتی ہے۔

حکام نے مزید کہا ہے کہ نظام کی کمزوری کے باعث بجلی کی بلاتعطل ترسیل ممکن نہیں ہو سکتی، سسٹم کی بہتری کیلئے صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اربوں روپے وصول کیے جاتے ہیں، این ٹی ڈی سی نے سسٹم کی بہتری کیلئے 510 ارب روپے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔ 

0/Post a Comment/Comments