حسین 'پشواس' میں دلکش ادائیں، نیمل خاور نے مداحوں کے دل موہ لیے


 لاہور: پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ و اداکارہ نیمل خاور کی فیروزی پشواس میں تہلکہ خیز ادائیں ان کے مداحوں بھا گئیں۔

انسٹاگرام پر جاری ان تصاویر میں نیمل خاور ملٹی کڑھائی سے تیار حسین عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں، فیروزی پشواس میں نیمل خاور کا حسن دو آتشہ ہو گیا۔

زلفوں کو دو حصوں میں تقسیم کر کے جوڑے سے باندھ کر نیمل خاور کھلی فضا میں اپنے  لباس کی نمائش کرتی نظر آرہی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments