امریکا اور برطانیہ نے بنگلادیش کے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا


 واشنگٹن، لندن:  امریکا اور برطانیہ نے بنگلا دیش کے قومی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

امریکا نے دیگر مبصرین کے ساتھ اپنے تاثرات شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس ہے کہ بنگلادیش کےانتخابات میں تمام جماعتوں نے حصہ نہیں لیا۔

دوسری جانب برطانیہ نے بھی بنگلا دیش کے قومی انتخابات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش میں انتخابات جمہوری طریقہ کار اور قوانین کے تحت نہیں ہوئے، بنگلہ دیش میں تشدد اور خوف و ہراس کی مذمت کرتے ہیں۔

برطانوی وزارت خارجہ نے بنگلا دیش میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کی گرفتاریوں پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی پارٹی نے اپوزیشن کے بائیکاٹ کے بعد پارلیمانی انتخابات میں تین چوتھائی نشستیں حاصل کی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments