پرویز الہٰی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ


 لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

پرویز الہٰی کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیئے کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا، کاغذات نامزدگی میں الزام ہے کہ 7 اسلحہ لائسنس کا ذکر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کاغذات نامزدگی میں سپیشل اکاؤنٹ نہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا، قانون کے مطابق کاغذات میں چیزیں درج ہیں۔

وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی سینئر سیاستدان ہیں، ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔

چودھری پرویز الہٰی کے وکیل نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تصدیق کنندہ اور تجویز کنندہ کو گرفتار کیا گیا، امجد پرویز ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے گئے تو ان کو حراست میں لے لیا گیا۔

0/Post a Comment/Comments