پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز نیوزی لینڈ کے نام


 ڈونیڈن::  نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

کیوی اوپنر فن ایلن نے پاکستانی باؤلرز کی درگت بنا ڈالی، فن ایلن نے 62 گیندوں پر 137 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور 16 برق رفتار چھکے شامل تھے۔

ٹم سیفرٹ نے 31 اور گلین فلپس نے 19 رنز اپنے کھاتے میں ڈالے، ڈیون کانوے نے 7، ڈیرل مچل نے 8، مارک چیپمین نے 1 اور کپتان مچل سینٹنر نے 4 رنز سکور کیے جبکہ میٹ ہینری 1 اور ایش سوڈی 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز ایک بار پھر ناکام ہوئے، 23 رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی جبکہ بابراعظم 58 رنز کی اننگز کھیل کر بھی قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے۔

0/Post a Comment/Comments