سردی میں سیاسی پارہ ہائی! انتخابی مہم تیز، سیاستدانوں کے وعدے، دعوے اور یقین دہانیاں


 لاہور: سرد موسم میں سیاسی پارہ ہائی ہو گیا، عام انتخابات میں 2 ہفتے باقی رہ گئے ہیں جس کے ساتھ ہی نمائندوں کی عوام میں واپسی شروع ہو گئی اور انتخابی مہم میں تیزی آ گئی ہے۔

سیاسی رہنماؤں نے ووٹرز کو رام کرنے کیلئے دن رات ایک کر دیا، سیاستدان ووٹرز کو وعدے، دعوے اور یقین دہانیاں کرانے لگے، قائد ن لیگ نوازشریف، شہباز شریف اور مریم نواز بھی سیاسی میدان میں نکل پڑے۔

آج ننکانہ صاحب میں سیاسی پاور دکھائیں گے، ن لیگ کی ننکانہ صاحب میں بڑے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ سٹیج سج گیا، متوالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ننکانہ صاحب میں جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ چیف آرگنائزر مریم نواز بھی ہمراہ ہوں گی۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے کمر کس لی، پیپلز پارٹی کی پنجاب اور سندھ میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، بھلوال میں آج پاور شو ہوگا جس میں بلاول بھٹو جیالوں سے خطاب کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی، جے یو آئی ف اور استحکام پاکستان پارٹی نے بھی انتخابی مہم تیز کر دی۔ 

0/Post a Comment/Comments