عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں بیٹی کی پیدائش


 لاہور: معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں شادی کے 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عروہ حسین نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خوشی، نعمت اور ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ آ گیا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کانام "جہاں آرا" سعید رکھا ہے تاہم انہوں نے لکھا کہ ہماری آنکھوں کا تارا جسے ہم پیار سے ”آرا“ کہیں گے یہ ہمیشہ کے لیے ہمارے دلوں کی ملکہ ہے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لیے ناقابل تصور خوشی اور شکر گزاری لانے کے لیے آرا کا شکریہ! آپ کی پیدائش کے ساتھ ہی یہ ہمارا دوبارہ جنم بھی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ سے سیکھیں گے اور آپ کے لیے ہر روز بہتر والدین بنیں گے۔

اپنی بیٹی کیلئے دعائیں لکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ پروان چڑھیں، کھلیں، اپنے پاکیزہ دل کے ساتھ ہر جگہ کو روشن کریں، بلند و بالا پرواز کریں۔ 

0/Post a Comment/Comments