بلوچستان :پولنگ سٹیشنز اورووٹرز کی تفصیلات جاری کردی گئیں


 کوئٹہ: صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان میں پولنگ سٹیشنز اور ووٹرز کی تفصیلات جاری کردی گئی ۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشنز میں 14ہزار 882پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے، بلوچستان میں 53لاکھ 71ہزار 949افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے ، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مجموعی طور پر 810 پولنگ سٹیشن قائم ہونگے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ سٹیشنز میں سے 447 مردوں اور 356 خواتین کے لیے مخصوص ہونگے، 810 پولنگ سٹیشنز میں سے 7 پولنگ سٹیشنز مشترکہ ہونگے، پولنگ سٹیشنز میں 2573 پولنگ بوتھ قائم کیے جائیں گے، جس میں 1459 مردوں کے لئے اور 1114 خواتین کے لئےپولنگ بوتھ مختص ہونگے ۔

0/Post a Comment/Comments