سٹاک مارکیٹ میں دوبارہ سے تیزی، انٹربینک میں ڈالر سستا


 کراچی:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی مثبت رجحان برقرار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 697 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار 617 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 36 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔

0/Post a Comment/Comments