جسٹس مظاہر نقوی نے دوسرے شوکاز نوٹس کا تفصیلی جواب جمع کرا دیا


 اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری کردہ دوسرے شوکاز نوٹس پر تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کھلی عدالت میں آئینی درخواستیں زیر سماعت ہونے کے بعد جوڈیشل کونسل کی کارروائی بلاجواز ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیا تھا، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف جوڈیشل کونسل کا آئندہ اجلاس 11 جنوری کو ہوگا۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس مظاہر نقوی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

0/Post a Comment/Comments