پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدرمقرر کرنے پروزیراعظم کونوٹس جاری


 اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) کا نیا صدر مقرر کرنے پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

دائر درخواست میں پٹیشنر نے اپنی جگہ طارق منصور بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک بنیاد پر صدر بنانے کا نوٹی فکیشن چیلنج کیا تھا ، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق وزیراعظم نے 21 دسمبر 2023 کو طارق بگٹی کو ہاکی فیڈریشن کا صدر مقرر کیا، پٹیشنر 18 اگست 2022 کو چار سال کی مدت کے لیے ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی چار سالہ مدت مکمل ہونے پر آئندہ الیکشن 2026 میں ہوں گے۔

حکمنامے میں کہا گیا کہ پٹیشنر کے وکیل نے کہا کہ  ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن انچیف کے پاس صدر کو ہٹا کر کسی اور کو عہدہ دینے کا اختیار نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا ۔
 

0/Post a Comment/Comments