پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر ویسٹ انڈین باؤلر کا منفرد جشن


 برسبین: برسبین ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کا آؤٹ باؤلر کے ری ایکشن کی وجہ سے یادگار بن گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ لینے پر ویسٹ انڈیز کے باؤلر کیون سنکلیئر نے منفرد انداز میں جشن منایا۔

ویسٹ انڈین سپنر کیون سنکلیئر نے 75 رنز پر بیٹنگ کرنے والے عثمان خواجہ کو کیچ آؤٹ کرایا اور پہلی ٹیسٹ وکٹ کا جشن مناتے ہوئے کیون نے حیران کن طور پر ہوا میں قلابازیاں لگا کر جشن منایا جسے گراؤنڈ میں بیٹھے شائقین نے کافی انجوائے کیا۔

0/Post a Comment/Comments