آج صبح پاکستان نے ایران کے اندر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر موثر کارروائی کی،آئی ایس پی آر


آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران   ڈرونز، راکٹوں، بارودی سرنگوں اور اسٹینڈ آف ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا،

کولیٹرل نقصان سے بچنے کے لیے حملوں کے دوران  احتیاط برتی گئی۔

آپریشن  مرگ  بار سرمچار کے دوران بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

حملوں میں  بدنام زمانہ دہشت گرددوست عرف چیئرمین، بجر عرف سوغت جہنم واصل ہوئے،

 ساحل عرف شفق، اصغر عرف بشام اور وزیر عرف وزی بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں

پاک افواج پاکستانی شہریوں کی حفاظت کو یقینی  بنانےکیلئے چوکس ہے،

پاکستان کی خودمختاری  اور کسی بھی مہم جوئی کے خلاف تحفظ کو یقینی بنانے کا ہمارا عزم غیر متزلزل ہے

ہم پاکستانی عوام کی حمایت سے پاکستان کے تمام دشمنوں کو شکست دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں

دونوں ہمسایہ برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ مسائل کے حل میں بات چیت اور تعاون کو سمجھداری ہے

0/Post a Comment/Comments