دہشتگردوں سے کوئی خوف نہیں، ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں: نگران وزیراعظم


 پشاور: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بزدل دہشتگرد کا کوئی خوف نہیں، اگر دہشتگردوں میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آ کر لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا دہشتگردوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں؟ دہشت گردی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا، بزدل دہشت گرد چھپ کر حملے کرتے ہیں، اے پی سی میں بدبختوں نے معصوم بچوں کے ٹکڑے کئے، بزدل دہشت گرد چھپ کر وار کرتے ہیں، ان دہشت گردوں میں غیرت اور ہمت ہے تو سامنے آکر لڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، دہشت گرد اسلام کے نام پر لوگوں کو ڈراتے ہیں، یہ لوگ اپنے بلوں سے باہر تو نکلیں، جو پاکستان کے قانون کو نہیں مانتا وہ یہاں سے چلا جائے۔

انوار الحق کاکڑ نے اعلان کیا کہ یہ 10 حملے کریں گے، ہم ہزار بار جواب دیں گے، شرپسند خدا کی زمین پر فساد برپا کرتے ہیں، دہشت گردوں کا کوئی خوف نہیں، آپ اعتماد اور یقین کے ساتھ شرپسندوں کا مقابلہ کریں۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حق کے راستے میں جان دینے والوں کا اعلیٰ مقام ہے، زندگی اور موت اللہ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے۔

 

0/Post a Comment/Comments