9 مئی مقدمات : شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع


 راولپنڈی :  راولپنڈی کی مقامی عدالت نے سابق وزیر خارجہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی سے متعلق جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کے مقدمات میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع کردی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 28 دسمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے سائفرکیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی، روبکار ملنے پر شاہ محمود قریشی کو اگلے روز اڈیالہ جیل سے رہا گیا کیا، تاہم اڈیالہ جیل سے باہر آنے پر پنجاب پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

0/Post a Comment/Comments