آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر ایک بار پھر ٹاپ 5 میں شامل


 لاہور:  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کے بعد ایک بار پھر ٹاپ 5 میں شامل ہو گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ دو درجے ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

اس کےعلاوہ بھارت کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جو روٹ دوسرے، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ اور کیوی بلے باز ڈیرل مچل کا تیسرے اور چوتھے نمبر پر قبضہ برقرار ہے۔

جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اب تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھی ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بھارت کے رویندرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ اور بین سٹوکس چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post