حافظ آباد: آتشزدگی کے باعث چھت گرنے سے 4 افراد جاں بحق


 حافظ آباد:  حافظ آباد میں آتشزدگی کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق اور چار شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ آصف، 35 سالہ شازیہ، 14 سالہ ایمان فاطمہ اور 5 سالہ زلیخہ شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا، زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب وزیرِاعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے پر افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور  زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

0/Post a Comment/Comments