اےاین ایف کی کارروائیاں ،389 کلوسےزائد منشیات برآمد،10 ملزمان گرفتار


 کراچی :  اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف ) نے 11کارروائیوں میں389 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ترجمان کاکہنا ہےکہ کارروائی کے دوران332 کلو چرس، 14کلو افیون ، 18 کلو 210گرام آئس اور  88گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ، کارروائی میں 354650 نشہ آور گولیاں،5 چرس بھرےکیپسولز بھی برآمدکیے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں 

0/Post a Comment/Comments