کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار


 کراچی: بہادر آباد چار مینار چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت2ڈاکو گرفتار کرلیے گئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کیے گئے ہیں، ملزمان کی شناخت عزیز رحمان عرف جواد ولد امن شاہ اور سعید اکبر ولد جان محمد کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے دیگر دو ساتھی کلٹس کار میں سوار ہوکر موقع سے فرار ہوگئے ، ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کےلیےبھیجا جارہا ہے ۔

0/Post a Comment/Comments