پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 24 کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد۔ ترجمان پاک بحریہ




ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

دس روز جاری رہنے والی اس مشق کا سمندری مرحلہ 10 سے 13 جنوری تک منعقد کیا گیا۔

انسداد بحری قذاقی اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو جیسی مشقیں منعقد کی گئیں


مشقوں میں جے ایم آئی سی سی کے توسط سے سمندر سے منسلک 40 سے زائد اداروں سے تعاون کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا۔ 

پاک بحریہ ملک کے مجموعی بحری وسائل کی حفاظت کی امین ہے۔

پاک بحریہ جے ایم آئی سی سی  کے توسط سے بحری شعبے سے منسلک ہر ادارے سے پائیدار روابط کی خواہاں ہے۔

سی گارڈ کے کامیاب انعقاد پر وائس چیف آف دی نیول اسٹاف نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی اور ان کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔

پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے ساتھ ساتھ سمندر سے منسلک تمام وسائل کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

0/Post a Comment/Comments