کراچی: تنزلی کی مدت پوری ہونے پر 24 پولیس افسر اور جوان بحال


 کراچی:  ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے تنزلی کی مدت پوری ہونے پر 24 افسروں و جوانوں کو بحال کر دیا۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے ان اقدامات سے کراچی رینج کے کم و بیش تین سو افسران و اہلکاروں کو فائدہ حاصل ہوگا، ایڈیشنل آئی جی نے کراچی پولیس کے فلاحی منصوبوں میں شفافیت کیساتھ تیز ترین اقدامات کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments