پنجاب پولیس نے الیکشن ڈیوٹی کیلئے ایک ارب 19 کروڑ مانگ لئے


 لاہور:  پنجاب پولیس نے الیکشن کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی کی نفری کے کھانے پینے، پٹرول اور دیگر خریداری کے لئے ایک ارب 19 کروڑ مانگ لئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ کنٹرول روم اے آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں کام کرے گا، کنٹرول روم میں 15 اضافی ڈیٹا انٹری آپریٹرز تعینات کردیئے گئے ہیں، کنٹرول روم سے جلسے جلوسوں کے دوران تمام خلاف ورزیوں کے حوالے سے رپورٹس لی جائیں گی۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں انسپکٹر رینک کے افسران کنٹرول روم میں بروقت رپورٹس کے لئے فوکل پرسنز مقررکر دیئے گئے ہیں، الیکشن ڈے پر ڈیوٹی کے لئے ایک لاکھ 30 ہزار جوان فرائض سر انجام دیں گے۔

0/Post a Comment/Comments