اسرائیل نے غزہ پر فضائی اور زمینی حملے تیز کر دیئے، مزید 147 فلسطینی شہید


 غزہ:  وسطی غزہ کے علاقہ دیر البلاح میں الاقصیٰ ہسپتال کے قریب اسرائیلی بمباری سے 40 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی بربریت کے نتیجے میں مزید 147 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا، قابض فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی جنگجوؤں کی طرف سے دھماکہ خیز آلات اور گولیوں سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 23 ہزار 357 افراد شہید اور 59 ہزار 410 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید ہونے والوں میں 9 ہزار 600 بچے بھی شامل ہیں۔

0/Post a Comment/Comments