سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن ،11 دہشت گرد گرفتار


 لاہور: دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) پنجاب نے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 11 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 135 آئی بی اوز آپریشن کیے ، یہ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ ، نارووال اور جہلم میں کی گئیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ بہاولپور سے افغانستان سے تربیت یافتہ ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر گرفتار کرلیا گیا ہےجبکہ  دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز جیکٹ ، آئی ای ڈی بم 2 ڈیٹونیٹر، 11حفاظتی فیوز، 17 پرائما کارڈ اور نقدی برآمد کی گئی ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت گل شادین، کاظم ، نواب ، اسامہ ، اعجاز ، ظہیر ، مصطفی خان اور رسول خان وغیرہ کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ رواں ہفتے790 کومبنگ آپریشنز کے دوران 80 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 33546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

0/Post a Comment/Comments