گڈو پاور پلانٹ میں ایک مشین چالو، 100 میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل


 کشمور: گڈو پاور پلانٹ میں فنی خرابی کو دور کرتے ہوئے 747 میگا واٹ کی ایک مشین کو چلا دیا گیا، 100 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دی گئی۔

پاور پلانٹ کے تمام ایشوز کو حل کرنے کے لیے ٹیکنیکل انجینئر سمیت اعلیٰ افسران موجود ہیں۔

پاور ہاؤس انتظامیہ کے مطابق 500 کے وی کے سوئچ یارڈ میں تاحال فنی خرابی برقرار ہے، بریکر کو تبدیل کرنے میں 15 روز تک لگ سکتے ہیں، متبادل بریکر کے ذریعے گڈو تھرمل پاور ہاؤس کی مشینوں کو چلایا جا رہا ہے۔

0/Post a Comment/Comments