آرمی چیف کی کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


 راولپنڈی:  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کمانڈر یو ایس سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک سے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سینٹ کام جوائنٹ آپریشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر سینٹ کام اور پاک فوج کے درمیان دفاعی تربیت اور رابطے بڑھانے کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

0/Post a Comment/Comments