دہشتگردوں کا مقابلہ متحد ہوکر ہی کیا جاسکتا ہے : نگران وزیراعظم


 کوئٹہ :  نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا مقابلہ اس ہی وقت کیا جاسکتا ہے جب ہم اور آپ اکٹھے ہو ںگے۔

انہوں نے کہا کہ ہزارگی زبان میں نشریات شروع کرنے پر دلی خوشی محسوس کررہا ہوں، آج میڈیا کے ذریعے دنیا سمٹ گئی ہے، اس خطے میں پشتو،بلوچی، ہزارگی اورفارسی کی زبانیں موجود ہیں، ہم دیگر ملکی چینلز کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

نگران وزیراعظم نے کہاکہ 2008میں یہاں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا، وہ الیکشن تو میں ہار گیا لیکن آج ہزارہ برادری کے ساتھ عزم نبھایا ہے، بلوچستان کی اصل پہچان اس کا سلیقہ ہے ، مجھے معلوم ہے ہزارہ کے لوگوں میں کافی ٹیلنٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ان دہشتگردوں کا مقابلہ اس ہی وقت کیا جاسکتا ہے جب ہم اور آپ اکٹھے ہو نگے، ہم اس دہشتگردی کے خلاف لڑائی لڑ کر فتح یاب ہونگے ، جنگ میں ادب پیدا نہیں ہوسکتا، امن ہوگا تو ہی معاشرہ ترقی کرے گا۔

0/Post a Comment/Comments