وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی ۔ ترجمان پاک بحریہ


 وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی ہوئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے برٹانیہ رائل نیول کالج ڈارٹ ماؤتھ برطانیہ سے اعزازی شمشیر حاصل کی

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نیول کمانڈ اینڈ جنرل اسٹاف کالج فلپائن اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی فارغ التحصیل ہیں۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی متعدد کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈر پاکستان فلیٹ،  کمانڈر کراچی اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی وزارت دفاع میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نیول ہیڈکوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

0/Post a Comment/Comments