کسی نے رابطہ کیا نہ مذاکرات، لکھ کر دیتا ہوں الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی: سابق وزیراعظم


 راولپنڈی:  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کہا ہے کہ جیل میں مجھ سے کوئی ملا نہ کسی نے کوئی مذاکرات کیے، لکھ کر دیتا ہوں الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

خاور مانیکا کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تمام الزامات جھوٹے ہیں، قسم اٹھانے کیلئے تیار ہوں کہ میں نے بشریٰ بی بی کی شکل دیکھی ہی تب تھی جس دن نکاح کیا تھا، بچوں کو اپنی والدہ کے خلاف بیان دینے کا کہا جا رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑے جانے سے متعلق سوال پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا چند سیاسی رہنماؤں کے پارٹی چھوڑنے پر شکر ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے، میں واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، خدشہ ہے کہیں یہ الیکشن سے بھاگ ہی نہ جائیں۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی عہدے کی ضرورت نہیں، کپتان کیساتھ کل بھی تھا آج بھی ہوں۔

سابق وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جو قانون کی حکمرانی سے محبت کرتے ہیں اور نظریاتی ہیں وہ باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔ 

0/Post a Comment/Comments