ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا


لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی گئی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ میرٹ لسٹ میں 2021 کے طلباء وطالبات کو رولز کے برعکس نمبر دیئے گئے، اس اقدام سے 2022 اور 2023 کے طلباء و طالبات متاثر ہوئے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ ایم ڈی کیٹ کی حتمی میرٹ لسٹ کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے معاملے پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔

0/Post a Comment/Comments