پولیو کا خاتمہ کسی فرقے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے: طاہر اشرفی


 اسلام آباد .وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ کسی فرقے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ پولیو کے بارے میں آگاہی فراہم کرے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کرنے کا کہہ دیا ہے، ڈالر نیچے آنے سے حج کے اخراجات ایک لاکھ روپے کم ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ منفی پروپیگنڈا کر رہے تھے کہ حج کی درخواستیں نہیں آرہیں، تمام آرگنائزیشنز سے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کریں۔

0/Post a Comment/Comments