ملتان میں مبینہ پولیس مقابلہ ، متعدد وارداتوں میں ملوث ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار


 ملتان:  ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں اقدام قتل، ڈکیتی اور رہزنی سمیت متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم کاشف عرف کاشی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

اسی دوران نامے والی چٹ کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس کو قریب آتا دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی ، فائرنگ رکی تو 01 ڈاکو زخمی حالت میں پڑا ہے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت کاشف عرف کاشی ولد عمر حیات قوم ہراج سے ہوئی ہے جبکہ دو ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ زخمی ڈاکو کو علاج معالجے کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے چھینا گیا موٹر سائیکل 125 اور پسٹل 30 بور قبضہ پولیس میں لے لیے ہیں ۔

حکام کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو پولیس مقابلوں، اقدام قتل، رابری سمیت متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے ۔

0/Post a Comment/Comments