دہشتگردوں کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے: نگران وزیراعظم


 اسلام آباد:نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

نگران وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد نشاندہی کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
 

0/Post a Comment/Comments