عامر فدا پراچہ نے ایم ڈی پاکستان بیت المال کے عہدے سے استعفی دے دیا


 (         ) راولپنڈی

عامر فدا پراچہ نے ایم ڈی پاکستان بیت المال کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر راولپنڈی سے انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لیں گے آصف علی زرداری اور چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہمیشہ اعتماد کیا ان کا ہمیشہ ممنون ہوں پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس کے ناطے لوگوں کی بلا امتیاز خدمت کی ہے

بطور ایم ڈی پی بی ایم عوام الناس کی خدمت کر کے روحانی و دلی تسکین حاصل ہوٸ ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ کے اعزاز میں پاکستان بیت المال میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بیت المال کے تمام شعبہ جات کے ڈاٸریکٹرز اور ملازمین نے شرکت کی

عامر فدا پراچہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ پاکستان بیت المال میں بطور منیجنگ ڈاٸریکٹر ذمہ داریاں نبھانا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے پاکستان بیت المال کے تمام ڈاٸریکٹرز اور افسران و ملازمین نے جانفشانی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاٸیں اور سب کا بہترین تعاون رہا جس پر میں پاکستان بیت المال کے تمام اسٹاف کو شاباش پیش کرتا ہوں اور اس یقین کا اظہار کرتا ہوں کہ پاکستان بیت المال کے تمام اسٹاف اراکین انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر تمام ضرورت مند مستحق شہریوں کی دادرسی جاری رکھیں گے

عامر فدا پراچہ نے مزید کہا کہ پاکستان بیت المال وہ ادارہ ہے جہاں بیٹھ کر مخلوق خدا کی بلاامتیاز خدمت کرنے سے جہاں اللہ راضی ہوتا ہے وہاں دلی و روحانی سکون بھی ملتا ہے میری نیک تمناٸیں اور دعاٸیں پاکستان بیت المال کے لیے ہمیشہ رہینگی۔

0/Post a Comment/Comments