اسرائیل اور حماس جنگ بندی اور رہائی کیلئے تیار ہیں : مصر


 قاہرہ :  مصری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق حماس نے رہا کیے جانے والے یرغمالیوں کی لسٹ یکطرفہ بنانے پر اصرار کیا ہے ، حماس نے اسرائیلی فوج سے پہلی کی متعین کردہ حدوں سے پیچھے ہٹنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں نئی جنگ بندی کی قطر اور مصر کی کوششیں جاری ہیں ، اس حوالے سے حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملے رُکنے تک یرغمالیوں سے متعلق بات چیت نہیں کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کی قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان سے ملاقات ہوئی، یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت مثبت رہی۔

0/Post a Comment/Comments