وفاقی وزیر صحت کا زیر تعمیر کنگ حماد یونیورسٹی کا دورہ ؛ تعمیراتی کام پر اظہار اطمینان کیا


وفاقی وزیر صحت نے زیر تعمیر کنگ حماد یونیورسٹی کا دورہ کیااور  تعمیراتی کام پر اظہار اطمینان کیا کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی ہے، ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ک

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے وفاقی دارالحکومت میں زیر تعمیر کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹس کا دورہ کیا  جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ پروجیکٹ منیجر نے تعمیراتی کام بارے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ 2024 کے آخر میں مکمل ہونا ہے۔ وفاقی وزیر صحت نے 2 ماہ کے اندر یونیورسٹی کے باقی ماندہ کام کو پورا کرنے کی ہدایت کی جس پر پروجیکٹ منیجر نے دو ماہ تک مکمل مکمل ہونے کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی ہے جہاں سے ہر سال 500 نرسز اپنا ڈپلومہ حاصل کریں گی۔ اس نرسنگ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے 200 نرسز کی گنجائش موجود ہے جو کہ بحرین کی جانب سے حکومت پاکستان کیلئے تحفہ ہے۔

وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے مزید کہا کہ نرسنگ صحت کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ شعبہ پاکستان میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ چونکہ پاکستان کو نرسز کی کمی کا سامنا  ہے اور اسی کمی کو پورا کرنے کیلئے ایک مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔ نرسنگ کے شعبے میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے۔

0/Post a Comment/Comments