‏پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی

 ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی


‏پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کوکاغذات نامزدگی جمع کرانے کی باضابطہ اجازت دی 

الیکشن شیڈول جاری ہونے پر پارٹی ٹکٹ کے خواہش مندوں کو کاغذات جمع کرانے کی اجازت دی گئی ، پارٹی اعلامیہ

ہر امیدوار کو 22 دسمبر تک پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو حلف نامہ جمع کرانا ہوگا، پارٹی اعلامیہ

پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے، پارٹی کے نامزد امیدوار کی حمایت کریں گے، پارٹی اعلامیہ

لاہور :20 دسمبر 2023

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پارٹی ٹکٹ کے تمام درخواست گزار امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کاغذات نامزدگی کے اجراءاور جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان ہونے کے پیش نظر یہ اقدام کیاگیا ہے۔ پارٹی کے مرکزی شعبہ نشرواشاعت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک بھر میں امیدواروں کو قومی وصوبائی اسمبلی کے تمام حلقوں پر اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ امیدوار متعلقہ ریٹرنگ افسران کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔ پارٹی صدر شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کو پارٹی کے متعلقہ ضلعی صدر کو 22 دسمبر تک حلف نامہ جمع کرانا ہو گا کہ پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں گے اور حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد کردہ امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے ملک بھر سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست دینے والے امیدواروں کے ناموں پر غور مکمل کرلیا ہے اور اب پارٹی قیادت حلقہ وار امیدواروں، مخصوص نشستوں پر ناموں کا حتمی فیصلہ کرے گی۔ حتمی فیصلے کے بعد پارٹی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔

0/Post a Comment/Comments