پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان


 پرتھ:آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل سٹارک شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

دوسری جانب امکان ہے کہ اس میچ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے مقابلے کے لیے چار فاسٹ باؤلر اور ایک سپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

0/Post a Comment/Comments