کوئی دنیاوی خواہش نہیں صرف آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں: نیلم منیر


 لاہور:  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے صرف آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔

سوال جواب کے دوران نیلم منیر سے سوال کیا گیا کہ آپ کی زندگی کا وہ ایک مقصد کیا ہے جسے ابھی حاصل کرنا باقی ہے؟ مداح کے سوال پر اداکارہ نے ایک لفظ میں بتایا کہ "آخرت"۔

اس کے بعد ان سے ایک اور سوال پوچھا گیا کہ آپ کا خواب کیا ہے؟ نیلم منیر نے تفصیل سے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں ہے بلکہ آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔

0/Post a Comment/Comments