توہین الیکشن کمیشن کیس: جیل ٹرائل کیخلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیل


 لاہور :  لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دے دیا ۔

فل بنچ 18 دسمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا ،  سنگل بنچ  نے بانی چیئرمین  پی ٹی آئی کی درخواست پر فل بنچ  بنانے کی سفارش کی تھی۔

واضح رہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کو چیلنج کررکھا ہے۔

0/Post a Comment/Comments