نئی کے بعد پرانی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں


 لاہور:  نئی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پرانی بائیکس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 70 سے 75 ہزار روپے میں ملنی والی موٹرسائیکل اب 90 ہزار سے ایک لاکھ تک ہے، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکنڈ ہینڈ موٹرسائیکلوں کی قیمتیں سن کر واپس لوٹ جاتے ہیں، نئی موٹرسائیکل پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے اب پرانی موٹر سائیکل خریدنا بھی غریب کے بس کی بات نہیں رہی۔

 

0/Post a Comment/Comments