خیبر پختونخوا بارکونسل کا خیبر پختونخوا کی قومی اسمبلی کی سیٹیوں میں کمی کے حوالے سے بیان

 خیبر پختونخوا بارکونسل  کا خیبر پختونخوا  کی قومی اسمبلی کی سیٹیوں  میں  کمی کے حوالے سے بیان 



خیبر پختونخوا بارکونسل  کا خیبر پختونخوا  کی قومی اسمبلی کی سیٹیوں  میں  کمی کے حوالے سے بیان بیبنیاد،حقائق کے منافی اور عوام کے ذہنوں میں ابہام  پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن

٭ 2018 ء میں ہونیوالی 25ویں آئینی ترمیم کے مطابق سابقہ فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن

٭ فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا  میں انضمام کے بعد فاٹا کی 12 قومی اسمبلی کی نشستوں کو ختم کیا گیا اور صوبہ خیبر پختونخواکی قومی اسمبلی  کی نشستوں میں 6 نشستوں کا اضافہ کیا گیا۔ ترجمان الیکشن کمیشن

٭ صوبہ خیبر پختونخواکی قومی اسمبلی  کی 39 سیبڑھا کر  45 کر دی گئیں ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن

٭ خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں 16 جنرل سیٹوں  کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نشستوں کی تعداد 99 سے 115 ہو گئی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن

٭ قومی وصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں  کا تعین پارلیمنٹ کا استحقاق  ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن

٭ آئین میں ترمیم کے بغیر قومی وصوبائی اسمبلیوں کی  نشستوں میں   کمی یا اضافہ  ممکن  نہیں ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن

٭ الیکشن کمیشن  نے آئین کے  مطابق مختص کی گئی نشستوں کے مطابق حلقہ بندیاں  کی ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن

٭ الیکشن کمیشن  آئین اور قانون   کے مطابق بغیر کسی دباو کے اپنی ذمہ داریاں سرانجام  دے رہا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن


0/Post a Comment/Comments