چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا یوم قائد اعظم کے موقع پر پیغام

  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا یوم قائد اعظم کے موقع پر پیغام 


 چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا یوم قائد اعظم کے موقع پر پیغام 

  قیام پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد(24 دسمبر2023 ) ء چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ ایک عظیم لیڈر اور ذہانت و فراصت کے عظیم پیکر تھے۔ محمد علی جناح ؒ نے اپنے اعلیٰ کردار، مستقل مزاجی اور جدوجہد سے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے علیحدہ ملک کیلئے جدوجہد شروع کی اور برصغیر پاک ہند کے مسلمانوں کیلئے دو قومی نظریے کی بنیاد پر پاکستان کے قیام کوعملی جامہ پہنایا۔ قیام پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ پوری قوم بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور تا دم ان کی احسان مند رہے گی۔ بابائے قوم کی دور اندیشی اور سیاسی بصیرت نے قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط جیسے رہنما اصول وضع کیے۔قیام پاکستان کی تحریک کیلئے محمد علی جناحؒ ایسے ڈٹ کر کھڑے ہوئے کہ اس وقت کی سپر پاور کو ان کے سامنے سرنگوں کرنا پڑا۔

  چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملکی مسائل کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے وہ تعلیمات بھلا دی ہیں جن کی نشاندہی بابائے قوم نے کی تھی۔ آج ہمیں جن مشکلات کا سامنا ہے، ان پر قابو پانے کاواحد راستہ قانون اور آئین پر من وعن عمل درآمد ہے۔ ہمیں بانی پاکستان کے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو تابناک بنانے کے لئے ہر قسم کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پر امن، ترقی پسندانہ اور جمہوری رویوں کو پروان چڑھا نا ہوگا۔ 

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قائد اعظم ؒکے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ 

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے یوم قائد اعظم ؒ کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائدا عظم محمد علی جناح ؒ تمام پاکستانیوں کے محسن ہیں۔ یہ آزاد مملکت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی انتھک محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ پوری قوم بانی پاکستان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

0/Post a Comment/Comments