شجاعیہ کالونی پرمزید حملے کرینگے : اسرائیل کی حماس رہنماؤں کودھمکی


 تل ابیب :  اسرائیلی فوج نے حماس رہنماؤں کو ایک نئی وارننگ جاری کی ہے جس میں غزہ شہر کے مشرق میں الشجائیہ کالونی پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دی گئی ہے ۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک مختصر بیان میں کہا اس محلے میں حماس کے تمام رہنما جن کیلئے ہفتہ کو بھی اس کالونی پر حملہ کیا گیا تھا بدستور ہمارا ہدف ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اسرائیلی فوج حماس کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے کے لیے کالونی میں انتہائی طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گی۔

صہیونی فوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ جن حماس رہنماؤں کی تصاویر ٹویٹ میں شائع کی گئی ہیں ان کے پاس صرف دو اختیارات ہیں یا تو وہ ہتھیار ڈال دیں یا پھر وہ کمانڈر وسام فرحات اور یونس مشتھی کی طرح اپنی قسمت کا انتظار کریں۔

0/Post a Comment/Comments