پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس پشاور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر


 پشاور:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا انٹرا پارٹی انتخابات کیس پشاور ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن اور انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والے درخواست گزاروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی ائی انٹرا پارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے والے پارٹی ممبر ہی نہیں اور الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان بلا بھی واپس لے لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس پارٹی انتخابات کرانے کے طریقے پر فیصلے کا اختیار نہیں لہٰذا تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تحریک انصاف نے عدالت سے سینئر ججز پر مشتمل بنچ بنانے اور درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بلا تھا اور بلا ہی رہے گا۔

0/Post a Comment/Comments