پیپلزپارٹی نوٹ کے ذریعے الیکشن خریدنے کا برملا اظہار کررہی: خالد مقبول صدیقی

 ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہتی ہے کہ ہم نوٹ کے ذریعے الیکشن خریدیں گے۔


خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کامیابی کا کریڈٹ تمام زبانیں بولنے والے لیں گے، عوام عہد کریں خاندانی جاگیردارانہ جمہوریت کاخاتمہ کریں گے، میڈیا سے کہتا ہوں کہ محبت کے اس پیغام کو پورے پاکستان تک پہنچائیں، چاہتے ہیں پاکستان ایک ایسا ملک بنے جو کہ ملت اسلامیہ کے لئے ماڈل ہو۔

ایم کیو ایم کے کنوینر نے مزید کہا کہ سہراب گوٹھ کو پار کر کے ہم نے نفرت کی بنیاد پر قائم سرحد پار کر دی، آپ نے اگر پتنگ کو کامیاب کروایا تو پاکستان کامیاب ہوگا۔

0/Post a Comment/Comments