مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے.مولانا طاہر اشرفی


 نمائنده خصوصى وزير اعظم  برائے بین المذاہب ہم آہنگی ،اسلامی ممالک ومشرق وسطی وچيئرمين پاكستان علماء كونسل حافظ محمد طاهر محمود اشرفى  نےحج آپریٹو ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے نمائندے کے ہمراہ میں آج اسلام آبادپریس کانفرنس کی۔ 

پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،

ہندوستان اپنی وحشت برقرار رکھنے کے لیے کشمیر میں ظلم بڑھائے گا،او آئی سی، اسلامی ممالک کشمیر اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،

جمعرات کو لاہور اور جمعہ کو اسلام آباد میں کشمیریوں، فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ 

پرائیویٹ سطح پر بھی ہوپ رواں سال حج عازمین کے مسائل کو لے کر ایک شکایت سیل بنائے گی،پانچ سو افراد پر مشتمل ایک کمپنی پرائیویٹ حج کرائے گی،

 پاکستان  اور باقی دنیا میں حج کے انتظامات بہت بروقت شروع کردیئے گئے ہیں وزیر اعظم کی خصوصی ہدائت پر وزارت مذہبی امور نے بروقت انتظامات شروع کئے

وزیر اعظم اور آرمی چیف کی کوششوں سے 52روپے تک ڈالر سستا ہوا ہے  جس کا فائدہ حاجیوں کو بھی ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر کم ہونے سے ایک لاکھ روپے سرکاری سکیم کا حج سستا ہوا ہے 

اس سال ایسے انتظامات کئے جارہی ہے ہیں جس سے سرکاری و پرائیویٹ سکیم میں کوئی کرپشن نہیں ہوگی سرکاری اور نجی  سکیم کی مانیٹرنگ کی جائے گی  مقبوضہ کشمیر کے بارے میں بھارتی عدالت کا فیصلہ ظالمانہ ہے 

بھارتی عدالت کے فیصلے سے کبھی کشمیری بھارت کا حصہ نہیں بن سکتے بھارت اپنے عدالتی فیصلے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل کی طرز پر قتل عام کا ارادہ رکھتا ہے 

عرب دنیا بھارت کی سفاکیت کو اسرائیلی سفاکیت کے تناظر میں دیکھے ہم مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بارے ہر عالمی فورم پر جائیں گے نومئی کے واقعہ اور فوجی عدالتوں بارے ابہام پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہےکسی کو فوجی عدالتوں یانو مئی  کے حوالے سے ابہام پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

0/Post a Comment/Comments