امریکی عدالت کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو پرائمری الیکشن کی اجازت مل گئی


 مشی گن :  امریکی ریاست مشی گن کی عدالت نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل کرنے سے متعلق درخواست سننے سے انکار کرتے ہوئے انہیں پرائمری الیکشن کی اجازت دیدی ہے۔

درخواست پر عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار عدالت کو اس بات پر قائل کرنے میں ناکام رہے ہیں کہ اس عدالت کو معاملے کا جائزہ لینا چاہیے۔
اس طرح مشی گن کی سپریم کورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو پرائمری الیکشن کے معاملے پر فیصلہ نہیں دینا چاہیے۔

امریکی صدارتی الیکشن میں پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں سے ایک امریکی ریاست مشی گن بھی ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کی جانب سے انہیں بیلٹ سے ہٹانے کی کوشش عدالت نے بالکل درست اور واضح طور پر مسترد کردی ہے۔

گزشتہ ہفتے ریاست کولوراڈو کی عدالت نے آئین کی اسی دفعہ کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔

 

0/Post a Comment/Comments