اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد


 اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے خلاف جاری سائفر کیس کا ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔

دوران سماعت سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے آئندہ سماعت تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں، جج ٹرائل کیلئے جیل کا انتخاب کر سکتا ہے مگر وہ اوپن کورٹ ہونی چاہیے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے اور سابق سیکرٹری داخلہ کو نوٹس جاری کیا ہے جبکہ عدالت نے سابق وزیراعظم کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے چار دسمبر کو سائفر کیس کے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی تھی۔

0/Post a Comment/Comments