آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال


 نیویارک:  امریکا میں موجود پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں حکام نے علاقائی سلامتی سے متعلق تازہ پیشرفت پر گفتگو کی، دو طرفہ دفاعی تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ جنرل سید عاصم منیر کا بطور آرمی چیف امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

0/Post a Comment/Comments